پی ٹی آئی کی جانب سے اٹھائیس ستمبر کو راولپنڈی میں جلسے کی اجازت کے حوالے سے دائر پٹیشن لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ سے واپس لے لی گئی۔
پٹیشن پر آج سماعت مقرر تھی تاہم بانی پی ٹی آئی کی جانب سےممکنہ طور پرجلسے کے اجازت نہ ملنے پر احتجاج کے اعلان پر پٹیشن واپس لی گئی۔
پی ٹی آئی وکلاء ونگ کی جانب سے دائر اس پٹیشن میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ دینے کے امکان کو چیلنج کیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز جسٹس ساجد علی سیٹھی کی بنچ سے ٹرانسفرکے باعث پٹیشن پر سماعت آج کے لیئے ملتوی کی گئی تھی۔
تاہم بانی پی ٹی آئی کی گزشتہ روز وکلاء کو پٹیشن واپس لینے کی ہدایت کے بعد پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک ایڈوکیٹ نے یہ پٹیشن واپس لے لی۔