لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کئی ہلکی کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
لاہور سمیت پنجاب کے مخلتف شہروں میں بارش نے انٹری دیدی، کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم سہانا ہوگیا ،جس سے گرمی کی چھٹی ہوگئی،لاہور کےعلاقے گلبرگ،کینٹ ،صدر،ماڈل ٹاون ،فیروز پورروڈ میں دھواں دھار بارش سے گرمی کی شدت کم ہوگئی,محکمہ موسمیات نے آج سارا دن مطلع ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے, کل بھی گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔نالہ لئی گوالمنڈی کے مقام پر گیارہ فٹ پر بہہ رہا ہے ،جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر 83 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سید پور میں 43، گولڑہ میں88 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ،
شمس آباد میں 82 اورکچہری میں 126 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،نالہ لئی میں کٹاریاں پرپانی کی سطح ساڑھے8،گوالمنڈی میں 10 فٹ تک بلندہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی بھی کی ہے۔ خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے 26 ستمبر سے 1 اکتوبر تک بارشوں کی پشگوئی کررکھی ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش ،پی ڈی ایم اے نےالرٹ جاری کر دیا،ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرزکو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔بارشوں کا سلسلہ یکم اکتوبر تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔