بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس 2 میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے 2 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی گئی۔
جمعرات کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں نئے توشہ خانہ کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی جس کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکیل سلمان صفدر نے درخواست ضمانت پر اپنے دلائل مکمل کرلئے جبکہ پراسیکیوشن ٹیم کے دلائل نہ ہوسکے۔
پراسیکیوشن نے دلائل مکمل کرنے کے لئ عدالت سے مزید وقت مانگ لیا۔
وکلاء صفائی نے پراسیکوشن کو مزید وقت دینے کی استدعا کی مخالفت کی اور کہا کہ عدالت ضمانت کی درخواستوں پر آج ہی فیصلہ کرے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے بھی روسٹرم پر جا کر عدالت کو آج ہی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی استدعا کی اور کہا ہم انصاف چاہتے ہیں جو ہو رہا ہے یہ انصاف نہیں۔
تاہم عدالت نے پروسیکیوشن کو دلائل کیلئے مزید وقت دیتے ہوئے سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کر دی۔