وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ڈبل ڈیکر بسیں کے منصوبے کا افتتاح کرد یا ہے، لاہور کی سڑکوں پر اب ماحول دوست ڈبل ڈیکر بسیں فراٹے بھریں گی ۔
لاہور میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ماحول دوست ڈبل ڈیکربسوں کےمنصوبےکاافتتاح کردیا، وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے افتتاح کے بعد بسیں ٹرمینل پربھجوادی گئی ہیں۔
منتظم ڈبل ڈیکر بس حماد ہاشمی کا کہنا تھا کہ 5ماحول دوست بسیں لاہورجبکہ1راولپنڈی بھجوادی گئی، نئی بسوں کے بعد لاہورمیں2 ڈبل ڈیکربس ٹرمینل بنیں گے، ایک ٹرمینل سی بی ڈی اورایک ڈیفنس میں بنایاجائےگا۔
منتظم ڈبل ڈیکر بس حماد ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہنئی بسوں کو سفاری زو اور ڈیفنس کے مقامات پرچلائے جانے کا امکان ہے، بسوں کی ٹکٹ کی قیمت کاتعین روٹ فائنل ہونے کے بعد ہوگا۔