بھارتی ریاست منی پور میں مہینوں سے جاری پر تشدد قتل کے واقعات کا سلسلہ قابو میں نہیں آرہا۔، ریاست میں حالات کشیدہ انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا معطل ہے۔
بڑھتی ہوئی کشیدگی اورمظاہروں کی وجہ سےستمبر 2024 میں منی پورمیں انٹرنیٹ کی معطلی ہوئی، بلیک آؤٹ سائبر سیکیورٹی کی وسیع تر ناکامیوں کی پردہ پوشی کے طور پر کام کرتے ہیں،جس سے بھارت کے اندرونی اور بیرونی سائبر خطرات کے خطرے کو بے نقاب کیا جاتا ہے۔
انٹرنیٹ کی معطلی سے معاشی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہیں،خاص طور پر آن لائن لین دین اور دیگر کاروباری کارروائیوں کو، اہم معلومات تک رسائی کو محدود کر کے بحران کو مزید خراب کر دیا ہے۔
اس بلیک آؤٹ کے دوران قابل اعتماد معلومات کی عدم موجودگی سے افواہیں گردش میں ہیں،کمیونیکشن کے فقدان کی وجہ سے عدم اعتماد گہرا ہوگیا،بدامنی مزید بڑھنے کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے