عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع خان نے اپنے میوزک البم ’اذان‘ کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا، گانوں کی ویڈیوز میں پاکستان کی معروف اداکارائیں بھی نظر آئیں گی۔
اذان سمیع خان کی میوزک البم ’’اذان‘‘ کا آفیشل ٹریلر 47 سیکنڈز کا ہے، البم کے سرورق اور گانوں کی فہرست کے بعد اب مکمل البم کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔
View this post on Instagram
میوزیک البم اذان کے آفیشل ٹریلر میں معروف اداکارہ صنم سعید، سائرہ یوسف اور عینہ خان بھی نظر آرہی ہیں جبکہ اذان سمیع خان خود بھی ٹریلر کا حصہ ہیں۔
میوزک البم کی ہدایتکاری اور پروڈکشن فلم والا پکچرز کے نبیل قریشی اور فضاء علی مرزا کی ہے جبکہ یہ البم 30 اکتوبر 2023ء کو تمام اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا جائے گا۔