اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا
بارش کےباعث موسم خوشگوار،گرمی کی شدت میں کمی آگی ہے،پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ سندھ کے کچھ علاقوں میں 26 ستمبر سے 28 ستمبر تک وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں۔
موسلادھار بارش سے مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی متوقع ہیں، جس کے باعث رابط سڑکوں کو نقصان یا بندش کا سامنا ہو سکتا ہے۔