مصر میں50 سالہ شخص نے اپنی بیٹی کے ساتھ انٹرکا امتحان پاس کرنے کے بعد یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مصری شہری عبدہ حسن کا کہنا ہے کہ اسے تعلیم حاصل کرنے کا بڑا شوق تھا تاہم حالات کی وجہ سے میٹرک کے بعد اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری نہ رکھ سکا۔
اپنے شوق کی تکمیل کے لیے بیٹی کو اعلی تعلیم سے آراستہ کرنے کےلیے بھرپور کوشش کی۔ عبدہ حسن نے بتایا کہ جب بیٹی نے میٹرک کیا تو میں نے سوچا کہ بیٹی کےساتھ کالج میں داخلہ لے لوں، اس طرح دونوں نے ایک ہی کالج میں داخلہ لے لیا۔انٹر کے سالانہ امتحان میں والد نے بیٹی سے زیادہ نمبر لیے۔
بیٹی کے نمبر71 فیصد جبکہ والد کے 79 فیصد رہے جس کے بعد دونوں نے ایک ہی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا۔ بیٹی نے صحافت کے شعبے کا انتخاب کیا جبکہ والد کی دلچسپی تاریخ میں تھی۔ اب دونوں باپ بیٹی ایک ساتھ ہی یونیورسٹی جاتے ہیں۔