ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی اور اگست میں 25.33ملین ڈالرمالیت کا سویابین آئل درآمد کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 90.49فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سویابین آئل کی درآمدات پر48.26ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔
اعداد وشمار کے مطابق اگست میں سویا بین آئل کی درآمدات کاحجم 16.089ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جوجولائی میں 9.24ملین ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 21.95ملین ڈالرتھا،مالی سال 2024میں سویابین آئل کامجموعی درآمدی بل 112.33ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں پام آئل کی درآمدات پر515.64ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجومالی سال 2024کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.84فیصدکم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پام آئل کی درآمدات پر550.95ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔اگست میں پام آئل کی درآمدات کاحجم 251.15ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جوجولائی میں 264.49ملین ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 270.26ملین ڈالرتھا، مالی سال 2024میں پام آئل کا مجموعی درآمدی بل 2.680 ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔