وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لبنان پر حالیہ اسرائیلی حملے جنگ کو وسعت دینے کی کوشش ہیں۔
نیویارک میں غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لبنان پر حالیہ اسرائیلی حملے جنگ کو وسعت دینے کی کوشش ہیں اور ہم سب کو اسرائیل کے اس اقدام کی مذمت کرنی چاہیے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امن پسند لوگوں کے لیے یہ حملے تباہ کن ثابت ہوں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ جنگ کو پورے مشرق وسطیٰ میں پھیلانے کا باعث ہوگا اور اگر جنگ پھیل گئی تو دنیا کے لیے اس کے تباہ کن نتائج ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین کے مسئلے کا دو ریاستی حل ہی واحد راستہ ہے، فوری جنگ بندی اور پھر دو ریاستی حل، اور کوئی راستہ نہیں۔