ہنگو کے علاقے کربوغہ میں ماں نے اپنے دو کم سن بیٹوں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ دوآبہ کے علاقے کربوغہ میں بائیس سالہ مسماۃ حنا بی بی نے اپنے بیٹے تین سالہ احمد اور ڈیڑھ سالہ سلیمان کو بیدردی سے چاقو کے ساتھ قتل کیا ۔
دوسری جانب پولیس نے کارروائی کرتے ہوتے شوہر معاذ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمہ حنا بی بی کو حراست میں لے لیا ہے ۔
پولیس کے مطابق سنگدل ماں ذہنی مریضہ ہے اور اس کا پشاور میں علاج جاری تھا ۔