انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) سے قرض پروگرام کی منظوری کے پیش نظر پاکستان اسٹاک ایکسچنج ( پی ایس ایکس ) میں نئی تاریخ رقم ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر کاروبار کا اختتام ہوا اور 82 ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد بحال ہوگئی۔
بدھ کو ہنڈریڈ انڈیکس 764 پوائنٹس بڑھ کر 82248 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔
آج مارکیٹ میں 18 ارب 35 کروڑ روپے مالیت کے 42 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔