ملک میں گذشتہ ایک دھائی کے دوران روایتی بینکاری کے مقابلہ میں اسلامک بینکنگ کے تناسب میں 18.4فیصد جبکہ اسلامک بینک برانچز کی شرح میں 223.27 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جون 2014 کے اختتام پر پاکستان میں بینکاری کے شعبہ میں اسلامک بینکنگ کا حصہ 12.1 فیصد تھا جبکہ ملک میں اسلامی بینکاری کی سہولیات فراہم کرنے والی برانچز کی تعداد 868 تھی۔
مارچ 2024 کے خاتمہ پر پاکستان میں مجموعی بینکاری میں اسلامی بینکاری کا حصہ 30.5 فیصد جبکہ اسلامی بینک برانچز کی تعداد 2ہزار 806 تک بڑھ گئی ۔ اسطرح گذشتہ تقریباً ایک دھائی کے دوران بینکاری کے شعبہ میں اسلامی بینکاری کا حصہ 18.4 فیصد جبکہ بینک برانچز کی تعداد میں 1938 یعنی 223.27 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔