اگست کے دوران سالانہ بنیادو ں پر گھروں کی تعمیر اور خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کی فراہمی میں 3.4 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق اگست 2024 کے اختتام پر گھروں کی تعمیر اور خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کر دہ قرضہ جات کا حجم 202 ارب ر وپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 3.4 فیصد کم ہے۔
گزشتہ سال اگست کے اختتام پر گھروں کی تعمیر اور خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 209 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔
جولائی کے مقابلہ میں اگست میں گھروں کی تعمیر اور خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات میں ماہانہ بنیادوں پر 0.2 فیصد کی کمی ہوئی ۔ جولائی کے اختتام پر گھروں کی تعمیر و خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کر دہ قرضہ جات کا حجم 203 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جو اگست میں کم ہو کر 202 ارب روپے ہوگیا۔
واضح رہے کہ اگست 2024 کے اختتام پر بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کو فراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کاحجم 8243 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ سا ل کے مقابلہ میں 306 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سا ل اگست کے اختتا م پر نجی شعبے کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 7260 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔