وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے آج نیویارک پہنچیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ امریکا 5 روز پر مشتمل ہوگا جبکہ ان کے ساتھ وفد میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ، وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔
وزیرِاعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کےاجلاس کے ساتھ سائیڈ لائنز اجلاسوں اور مختلف مذاکروں سے بھی خطاب کریں گے۔
شہبازشریف اور برطانوی ہم منصب کیئراسٹارمر کی ملاقات 25 ستمبر کو ہوگی۔
اس کے علاوہ شہباز شریف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس، جنرل اسمبلی کے صدر فیلیمون یانگ، یورپین کمیشن کی صدر ارسلاوون ڈرلیئن ، گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی بل گیٹس، عالمی بینک کے صدر اور ایم ڈی آئی ایم ایف سے بھی ملیں گے ۔
وزیراعظم کی فلسطینی صدر محمود عباس سے خصوصی ملاقات ہوگی جبکہ شہباز شریف بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کےعشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔