سب انسپکٹر لیاقت علی ایک بہادر افسر تھے جنہوں نے عوام کی حفاظت کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔
سب انسپکٹر لیاقت علی نے 12 فروری 2022 کو بھارہ کہو کے علاقہ میں فائرنگ کرتے ڈکیت گینگ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ڈاکووں کی فائرنگ سے آپ شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے۔
سب انسپکٹر لیاقت علی نے سوگواران میں بیوہ اور بچے چھوڑے۔
شہید لیاقت علی کی بیوہ کا کہنا ہے کہ مجھے فخر ہے اپنے شہید شوہر پر جس کی میں بیوہ ہوں۔ میرے خاوند انتہائی شفیق اور دلیر انسان تھے
بیٹی نے کہا ہمیں بابا کی بہت یاد ستاتی ہے۔لیکن ہمیں فخر ہے کہ ہمارے بابا نے عوام کی حفاظت کی خاطر جام شہادت نوش کیا۔یہ صدمہ ہمارے لئے بڑا تھا لیکن ہم نے صبر سے برداشت کیا۔