سپریم کورٹ نے این اے 97 فیصلہ آباد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی نظرثانی کیس فیصلہ سنانے والے دو رکنی بینچ کو واپس بھیج دیا۔
سپریم کورٹ میں لیگی رہنما علی گوہر بلوچ کی نظرثانی درخواست پر سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ نے کی۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا یہ نظرثانی دو رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف ہے؟ وکیل درخواست گزارشہزاد شوکت نے کہا کہ جی مرکزی مقدمہ دو رکنی بینچ نے سنا تھا۔ عدالت نے مقدمہ جسٹس امین الدین خان اورجسٹس نعیم افغان پر مشتمل بینچ کو بھجوا دیا۔
چیف جسٹس نے وکیل سے کہا کہ کیا کیس میں کوئی جلدی ہے؟ وکیل شہزاد شوکت نے کہا کہ انتخابات کا معاملہ ہے جلدی تو ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا کہ جلدی ہے تو مقدمہ کل رکھ لیتے ہیں،وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آئندہ دو دن تک میڈیکل ٹیسٹ ہیں دستیاب نہیں ہوں، جس پر سپریم کورٹ نےکیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان اورجسٹس نعیم افغان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے علی گوہر بلوچ کی دوبارہ گنتی کی درخواست نتائج مرتب ہونے سے پہلے دائر نہ ہونے پر خارج کر دی تھی۔