سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا ترمیمی آرڈیننس کے بعد آج پہلا اجلاس متوقع ہے۔
ترمیمی آرڈیننس کے بعد جسٹس امین الدین پہلی مرتبہ شریک ہوں گے،ترمیمی آرڈیننس سے قبل ججز کمیٹی میں جسٹس منیب اختر شامل تھے
ججز کمیٹی چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل ہے۔آرٹیکل 63 اے کی تشریح پر نظرثانی سمیت اہم مقدمات مقرر ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف دائر درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
ہائیکورٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس فیصل زمان خان نے بطور اعتراض درخواست پر سماعت کی۔
جسٹس فیصل زمان خان نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف رجسٹرار آفس کا اعتراض کالعدم قرار دیتے ہوئے درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔