فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں چار روز پہلے مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی طالب علم دوران علاج چل بسا۔
پولیس کےہاتھوں اکلوتے بیٹے کےقتل کے خلاف بیوہ والدہ کا احتجاج جاری ہے،اہلخانہ کواحتجاج سےروکنے کیلیے پولیس کی بھاری نفری مارچری پہنچ گئی، مرحوم نوجوان کی والدہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اہکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے میں ملوث تمام اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے،ڈی ایس پی محمد خالد کاکہنا ہے کہ اہلکاروں کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔