سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کے لاہور جلسے پر رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ علی امین نےکہا لاہور رہنے آیا ہوں،آپ رہنے نہیں آئے جلسہ کرنے آئے تھے،آج تمام راستے کھلے تھے کیوں نہیں آئے؟ کیوں لاہور نہیں پہنچے؟پنجاب لاہور اور پاکستان کی عوام نے اس سیاست کو مسترد کردیا، میں لاہور کے عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں ،عوام کو ریلیف کی سیاست کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا، وزیراعلیٰ کے پی ’اے کے 47 ‘کے بٹ سے گاڑیوں کے شیشے توڑتے رہے،مریم نواز کو آج خراج تحسین پیش کرنا چاہتی ہوں ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز نے جلسے میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی اجازت دی ،تمام راستے کھلے تھے آج ان کی سیاسی اوقات بھی سامنے آگئی ،جب ان کو معلوم ہوا کہ لوگ نہیں نکلے تو گاڑیوں کی اسپیڈ آہستہ کرلی ،2بجے جو کے پی سے نکلا ہو آپ کو لگتا ہے وہ جلسہ گاہ پہنچنا چاہتا تھا،علی امین گنڈا پور اگر آپ کو ٹھنڈ پڑگئی ہے تو مریم نواز کے ساتھ ترقی کا مقابلہ کریں،پاکستان میں مہنگائی چالیس فیصد سے سو فیصد پر پہنچ چکی ہے،آئے مل کر کارکردگی کی سیاست کریں،وزیراعظم شہباز شریف معیشت کو صحیح راستے پر ڈال رہے ہیں،ایک شخص جیل میں بیٹھ کر گالیاں دے رہا ہے وہ آج چاہتا تھا انتشار پھیلے۔