خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ہفتہ کو خیبر پختونخوا کے ضلع دیر اور تحصیل لنڈی کوتل میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 89 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔