پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے خفیہ مقدمات میں گرفتاری رکوانے اور مقدمات کی تفصیلات کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی بشریٰ بی بی کی درخواست میں وفاقی حکومت، آئی جی پنجاب سمیت پراسیکیوٹرجنرل پنجاب کوفریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ سابق خاتون اول ہوں، مسلسل سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایک کے بعد دوسرے مقدمے میں غیرقانونی گرفتاری ہورہی ہے، خدشہ ہے پولیس کسی خفیہ مقدمے میں گرفتار کرسکتی ہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ لاہورہائیکورٹ تمام درج خفیہ مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے اور عدالت تمام خفیہ مقدمات میں گرفتاری روکنے کا بھی حکم جاری کرے۔