جسٹس منصورعلی شاہ کا بطور چیف جسٹس پاکستان نوٹیفکیشن جاری کروانےکے لئے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ایڈووکیٹ ندیم شبلی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں سیکرٹریٹ صدر پاکستان، وزیراعظم ،سیکرٹری وزارت قانون سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ میں ایک ماہ سے کم عرصہ رہ گیا ہے، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کو چیف جسٹس نامزد کیا جائے، حکومت میرٹ اور آئین کی روشنی میں جسٹس منصور علی شاہ کو چیف جسٹس نامزد کرے ،سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ سے قبل ہی جسٹس قاضی فائزعیسٰی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت جسٹس منصور علی شاہ کا بطور چیف جسٹس نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔