شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے کے الزام میں گرفتار اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی کے ایس ایچ او کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
تھانہ سنگجانی پولیس نے اپنے ہی تھانے کے گرفتار ایس ایچ او عاصم علی زیدی کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اظہر ندیم کی عدالت میں پیش کیا۔
پولیس نے ملزم کو جوڈیشل کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔۔ملزم ایس ایچ او کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ عاصم زیدی کے خلاف دو شہریوں کو مقدمے کے بغیر انیس روز تک حبس بے جا میں رکھنے کا الزام ہے۔ عاصم زیدی کے خلاف ڈی ایس پی ترنول سرکل انصار احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔