چئیرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے 38 ارکان قومی اسمبلی کا فوری نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے 14 ستمبر کو ارکان اسمبلی سے متعلق واضح کردیا تھا اور سارا ابہام ختم ہوگیاہے ، اب الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا پابند ہے ، عمل یقینی بنائے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پاکستان ہمارے ایم این ایز کا آج ہی نوٹیفیکیشن جاری کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس نوٹیفیکیشن روکنے کا کوئی آئینی اور قانونی جواز نہیں، اس سے قبل 39 ایم این ایزکا نوٹیفکیشن ہوچکا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 25 اپریل کو صورتحال مختلف تھی ، اب عدالت کا نیا حکم آچکا ہے۔