صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے دستخط کے بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔
چیف جسٹس پاکستان فائز عیسیٰ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے تحت ججز کمیٹی میں تبدیلی کردی ہے۔
چیف جسٹس نے جسٹس منیب اختر کی جگہ جسٹس امین الدین کو کمیٹی رکن نامزد کردیا ہے اور اس حوالے سے رجسٹرار سپریم کورٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
تین رکنی ججز کمیٹی بینچز کی تشکیل اور انسانی حقوق کےمقدمات کاجائزہ لیتی ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کیے تھے جس کے بعد وہ نافذ ہوگیا تھا۔