ایس آئی ایف سی کے زیر اہتمام گرین ٹورازم کی جانب سے سندھ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے تعاون سے گورکھ بائیک ریلی 29 ستمبر سے 1اکتوبر تک منعقد کی جائے گی۔
گرین ٹورازم پاکستان کی جانب سے منعقد کی جانے والی یہ ریلی بائیک چلانے والوں اور سیاحوں کے لیے یکساں توجہ کا مرکز ثابت ہوگی،شرکاء کے سامنے گورکھ ہل سٹیشن یعنی ”سندھ کا مری“ کہلائے جانے والے خوبصورت علاقے میں بائیک چلانے کا پرجوش انعقاد ہوگا۔
کیرتھر پہاڑی سلسلےمیں 5,688 فٹ کی بلندی پر واقع گورکھ ہل ایک دلکش منزل ہے جو دلکش نظارے سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔
اس ایونٹ کےذریعے گرین ٹورازم اورسندھ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کا مقصدماحولیاتی سیاحت کو فروغ دینا ہے، اس مہم میں ملک بھر سے شرکاء اور سیاحوں کی شرکت ملکی ثقافت کی بہتری کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔
ایڈونچر کے شوقین اور فطرت سےمحبت کرنے والے تمام افراد اس سےمستفید ہو سکیں گے،ایس آئی ایف سی کے تعاون سےمنعقد کی جانے والی ریلی مقامی سیاحت کے فروغ کے لیے اہم پیشرفت ہے۔