چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد نے ملاقات کی۔ چیئمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ دوہزار پچیس کی تیاریوں اور سیکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کےدوران آئی سی سی وفد نےکراچی اور راولپنڈی میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔ آئی سی سی وفد کا کہنا تھا کہ کراچی،راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات بھی تسلی بخش ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیمز اپ گریڈیشن کا کام چیمپئنز ٹرافی سے قبل ہرصورت مکمل کرلیا جائے گا۔ اپ گریڈیشن کے بعد سٹیڈیمز میں بین الاقوامی معیار کی سہولتیں ہوں گی اور شائقین کرکٹ میچز سے زیادہ محظوظ ہوں گے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام ٹیموں کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔
انہوں نےکہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا پاکستان میں انعقاد ایک اعزاز ہے۔جتنا بڑا ٹورنامنٹ ہے اس کے مطابق انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ تمام ٹیموں کے کھلاڑی پرامن، محفوظ ماحول میں کھیل انجوائے کریں گے۔