سوات میں پولیس پرحملوں کے لئے دہشت گردوں نے بھی نئی منصوبہ بندی کرتے ہوئے پب جی گیم کے ذریعےرابطے کرکے پولیس چوکی پر حملہ کردیا۔
سوات میں پولیس پرہونے والےحملے میں پی جی گیم کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، 28اگست کی رات کو دہشت گردوں نےپہلی بارپولیس چوکی پرمیگنیٹک بم سےحملہ کیا جس میں ایک اہلکار شہید اوردو زخمی ہوئے۔
ڈاکٹرزاہد اللہ ڈی پی اوسوات کاکہنا ہےکہ جب ہم نےدہشت گردوں کو پکڑلیا تو ہمیں پہلی بارپتہ چلا کہ وہ کمیو نیکشن کے لئےپی گیم کا استعمال کرتے تھےجو ہمارے لئے بھی نئی خبر تھی۔
اس حملےمیں ملوث تین ملزمان کو حراست میں لےلیاگیا توانہوں نےچونکا دینےوالا انکشاف کیاکہ انہوں نے اس حملےکی منصوبہ بندی کے لئے پی گی گیم کے ذریعے آپس میں رابطے کئے،جب پولیس چوکی پر حملہ ہوا تو پتہ چلا۔کی یہ میگنیٹک آئی ایس ڈی ہے جو ہمارے لئے ایک نئی چیز تھی۔
پولیس نےمانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹرکو فعال بنایا ہے۔جدید اور نیٹ ویژن کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے تو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہشتںگردوں کے منصوبے ناکام بنانے پر بھی کام جاری ہے۔