وفاقی حکومت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس لانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت قانون آرڈیننس کا مسودہ کابینہ اجلاس میں پیش کرے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ آرڈیننس کے ذریعے چیف جسٹس کے مقدمات کو مقرر کرنے کا اختیار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کسی کمیٹی رکن کی عدم دستیابی پر چیف جسٹس کسی جج کو کمیٹی رکن نامزد کر سکیں گے۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت بینچز کی تشکیل تین رکنی کمیٹی کا اختیار ہے۔