پنجاب کے میڈیکل تعلیمی اداروں میں داخلے کا امتحان بائیس ستمبر کوہوگابارہ شہروں میں چھبیس امتحانی مراکز قائم کردیے گئے۔
لاہور میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کےمطابق مجموعی طورپر 58380 امیدوار ٹیسٹ دیں گےایم ڈی کیٹ امتحان دینے والوں میں 40 ہزار سے زائد لڑکیاں اور18 ہزار سے زائد لڑکے شامل ہیںلاہور میں آٹھ امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جب کہ چھ امتحانی مراکز لڑکیوں اوردو لڑکوں کیلئے بنائے گئے ہیں۔
یو ایچ ایس کے مطابق سب سے بڑا امتحانی مرکز پنجاب یونیورسٹی کے ایگزامینیشن ہالز پربنایا گیاایم ڈی کیٹ میں چارہزار سے زائد اساتذہ نگران عملے کے فرائض انجام دیں گے جب کہ لاہور میں ایک ہزارنگران عملہ تعینات ہوگا۔
محکمہ صحت کے افسران ٹیسٹ کے انتظامات کی مانیٹرنگ کریں گے12 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ایم ڈی کیٹ کے انتظامات پر پلان ترتیب دے دیئے۔