گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ چیزیں جب میرٹ پر کرنی ہوتی ہیں تو انہیں چھپایا نہیں جاتا، پیپلزپارٹی آئینی مسودے کی تمام شقوں پرراضی نہیں قانون سازی کیلئے مکمل وقت دینا چاہیے۔
لاہور میں گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی آئینی مسودے کی تمام شقوں پرراضی نہیں آئینی ترمیم کےحوالے سےجو ایکسر سائز ہوئی وہ مناسب نہیں تھی قانون سازی کیلئے مکمل وقت دینا چاہیے چیزیں جب میرٹ پر کرنی ہوتی ہیں تو انہیں چھپایا نہیں جاتا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کامزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی اپنی رائےہے،تھنک ٹینک اس پرسوچ رہا ہے،ہارس ٹریڈنگ نہیں ہونی چاہیے، دوتہائی اکثریت والا قانون سازی کرے ، کسی طریقے سے کسی کی وفاداری تبدیل کرانا مناسب نہیں ،63 اے کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ متعصبانہ تھا۔
پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے رہنماء وگورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان کامزید کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پچھلے تین چیف جسٹس صاحبان سے بہتر ہیں ،خواہش ہے پنجاب میں اتحادیوں سے معاملات بہتر ہوں لیکن ایسا نظر نہیں آرہا ۔