پاکستان نے ورلڈ کپ کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کے خلاف سب سے بڑا ہدف عبور کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔
پاکستان سری لنکا کا میچ حیدر آباد راجیوگاندھی اسٹیڈیم میں ہوا۔ لیکن یوں لگ رہا تھا کہ جیسے پاکستان میں بیٹھ کر یہ میچ دیکھ رہے ہوں۔کرکٹ شائقین نے شاہینوں کو پاکستانی فینز کی کمی تک محسوس نہ ہونے دی۔قومی ٹیم کو بھرپور سپورٹ کیا۔ اسٹیڈیم جیتے گا بھائی جیتے گا پاکستان جیتے گا کے نعروں سے گونجتا رہا۔
This is not Pakistan but a stadium in India cheering for Rizwan on his ton. Hyderabad almost felt like a home match to Pakistan. The spirit of cricket is well and truly alive #PakistanCricketTeam #pakistan #Hyderabad #pakvssl #slvspak #pathirana pic.twitter.com/i13krzJqFY
— Nagappan Subramanian (@NagappanSubram3) October 10, 2023
شائقین کرکٹ نے محمدرضوان اور عبداللہ شفیق کی شاندار انگز پر کھلاڑیوں کو خوب داددی۔رضوان اور عبداللہ کی سینچری پر کرکٹ فینز نے اسٹیڈیم میں سماباندھ دیا۔شائقین رضوان رضوان پکارتے رہے۔
This is not Pakistan but a stadium in India cheering for Rizwan on his ton. Hyderabad almost felt like a home match to Pakistan. The spirit of cricket is well and truly alive #PakistanCricketTeam #pakistan #Hyderabad #pakvssl #slvspak #pathirana pic.twitter.com/i13krzJqFY
— Nagappan Subramanian (@NagappanSubram3) October 10, 2023
دوسری جانب کچھ بھارتیوں کو کرکٹ فیز کا جوش ولولہ ایک آنکھ نہ بھایا اور پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنیوالے شائقین کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کی بھارت میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
Hyderabad crowd chanting “ jeete ga bhai jeete ga, Pakistan Jeete ga”.
— Mr Sharma (@MrSharmaSpeaks) October 10, 2023
They voted for Pakistan in 1947, and will always support it. These types should have no place in Bharat. #PAKvSL
pic.twitter.com/dl8fTsr6UR
پاکستان اور سری لنکا کے میچ میں اسٹیڈیم تقریبا 70 فیصد تک بھرا ہوا نظر آیا۔واضح رہے کہ حیدر آباد میں مسلمانوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔