ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ سست انٹرنیٹ کی وجہ ویب مینجمنٹ سسٹم نہیں، ڈبلیو ایم ایس 2008 سے کام کررہا ہے۔
نمائندہ خصوصی سماء کو تحریری جواب جواب میں ترجمان پی ٹی اے نے کہا کہ ویب مینجمنٹ سسٹم کا مقصد قابل اعتراض مواد کی روک تھام ہے، ڈبلیو ایم ایس کا بنیادی مقصد گرے ٹریفک روکنا ہے، ڈبلیو ایم ایس نے ٹیلی کام آپریٹرز کو بہت فائدہ پہنچایا۔
ترجمان پی ٹی اے ڈبلیو ایم ایس کا انٹرنیٹ کی اسپیڈ سے کوئی تعلق نہیں، حالیہ سست انٹرنیٹ کی وجہ زیرسمندر کیبل کا کٹنا ہے، ایک کیبل مرمت کرکے بحالی کی جاچکی،باقی پر کام جاری ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سست انٹرنیٹ سے ٹیلی کام کمپنیوں کے نقصان کا اندازہ ابھی نہیں لگایا جاسکتا، سیلولر موبائل آپریٹرز نے آج تک نقصان کی اطلاع نہیں دی، موبائل براڈ بینڈ صارفین کی تعداد میں 2 ماہ کے دوران مسلسل اضافہ ہوا، براڈ بینڈ صارفین کی تعداد جون میں 134.79 ملین تھی،137.92 ملین ہوگئی۔