لاہورمیں ٹریفک پولیس نےبغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے شہر میں داخلے پر پابندی لگادی ۔
ٹریفک پولیس نےداخلی راستوں اورشاہراہوں پر 111 ناکے لگا دیئے, ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل آج شہر میں داخل نہیں ہوگی،خلاف ورزی کرنےوالوں کو2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
شہر کے داخلی راستوں اور اہم شاہراہوں پر ناکہ بندی کردی گئی،مال روڈ، کینال روڈ،مین بلیوارڈ، فیروزپور روڈ پر پولیس کے ناکے لگا دئیے گئے۔
اس کے علاوہ غیرمعیاری ہیلمٹ پہننے والوں کو بھی روک لیا گیا،ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری خلاف ورزی چھوڑدیں ورنہ قانونی کارروائی ہوگی۔