لبنان میں حزب اللہ کے وائر لیس سسٹم پر سائبر حملے کے نتیجے میں ایران کے سفیر سمیت حزب اللہ کے 2 ہزار سے زائد اہلکار زخمی ہو گئے ہیں جبکہ 8 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بیروت کے گردونواح میں حزب اللہ کے اہلکاروں کے ہاتھ میں پکڑے ہوئے وائر لیس سیٹ اچانک دھماکے سے پھٹ گئے ، جو کہ آپس میں رابطے کیلئے استعمال ہوتے ہیں ، سائبر حملے میں حزب اللہ کے 2 ہزار سے زائد اہلکار زخمی ہوئے جبکہ 8 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، زخمی ہونے والوں میں ایران کے سفیر مجبتی امانی بھی شامل ہیں ۔
بیروت کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور خون کے عطیات کی اپیل کی جارہی ہے ، زخمی ہونے والے اہلکاروں کو تیزی کے ساتھ ہسپتالوں کی جانب بھیجا جارہاہے ۔
پیجر ایک چھوٹی سی وائرلیس میسجنگ ڈیوائس ہوتی ہے جس پر ٹیکسٹ اور آڈیو میسجز بھیجے اور وصول کیے جا سکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حزب اللہ کے کارکن اور رضاکار پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے پیجنگ ڈیوائسز استعمال کرتے ہیں۔