صدر ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی ) ماسا سوگو اساکاوا نے شاہ فیصل مسجد کو خوبصورتی اور تعمیراتی معیار کا بہترین نمونہ قرار دے دیا۔
منگل کو صدر اے ڈی بی ماسا سوگو اساکاوا نے سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز کے ہمراہ اسلام آباد میں قومی تاریخی و ثقافتی مقامات کا دورہ کیا جس اور یادر گار پاکستان پہنچ کر پودا بھی لگایا ۔
دورہ فیصل مسجد پر صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کو مسجد کی تاریخ سے آگاہ کیا گیا اور معزز مہمان مسجد میں اسلامک آرٹ اینڈ کرافٹ سے خوب متاثر ہوئے ۔
اس سے پہلے یادگارپاکستان پر صدر اے ڈی بی نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے ۔
سیکرٹری اقتصادی امور نے معزز مہمان کو گندھارا آرٹ کا البم بھی پیش کیا ۔
صدر اے ڈی بی کو گلگت بلتستان کی ثقافتی ٹوپی اور خیبرپختونخوا سے آئی چادر بھی پیش کی گئی۔
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا پاکستان مانومنٹ ایک ثقاقتی ورثے کا منظر پیش کرتا خوبصورت تفریحی مقام ہے ۔