پاکستان میں کانگو وائر س کے مزید 2 مریض سامنے آ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ایم ایس فاطمہ جناح ہسپتال ڈاکٹر علی احمد کا کہنا ہے کہ فاطمہ جناح اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج 2 مشتبہ مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ، 2 روز قبل کانگووائرس سے متاثرہ 2 مریض انتقال کرگئے تھے ، بلوچستان میں رواں سال کانگووائرس سے 9 مریض جاں بحق ہوگئے ، کانگو وائرس سے 7 مثبت اور 2 مشتبہ مریضوں کا انتقال ہوا ۔