وزیراعظم شہباز شریف 21 ستمبر کو بیرون ملک روانہ ہوں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بیرون ملک دورے کے پہلے حصے میں برطانوی دارالحکومت لندن جائیں گے اور دو روزہ دورہ لندن مکمل کرکے 23 ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے۔
وزیراعظم نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن میں حصہ لیں گے اور خطاب بھی کریں گے۔
اقوام متحدہ کے اجلاس کے سائڈلائنز پر وزیراعظم کی متعد ملاقاتیں بھی ہونگی جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب 26 ستمبر کو ہوگا۔
وزیراعظم دورہ امریکا اور لندن مکمل کرکے 28 ستمبر کو علی الصبح وطن واپس پہنچیں گے۔