بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے ایک سو نوے ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بریت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نےاحتساب عدالت کے نو ستمبر کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے دائر کی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ میرٹ پربریت بنتی تھی جونہیں دی گئی ۔عدالت احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قراردے۔ایسے کوئی شواہد یا مواد موجود نہیں جس پر سزا سنائی جاسکے۔
عدالت سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو مقدمے سے بری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔