سابق امریکی صدر اور آئندہ انتخابات میں ریپبلکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے گالف کلب کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آگیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر کے ڈونلڈ ٹرمپ کے گالف کلب کے قریب فائرنگ ہوئی تاہم، وہ محفوظ رہے۔
فائرنگ کے وقت ٹرمپ گالف کورس سے نکل رہے تھے اور فائرنگ کے بعد گالف کورس کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شوٹر ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے تھے اور واقعے میں ٹرمپ ٹارگٹ نہیں تھے۔
ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ محفوظ ہیں اور اس وقت واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔
یاد رہے کہ سابق امریکی صدر جولائی میں انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی تھی جس سے وہ زخمی ہوئے تھے۔