تحریک انصاف کا وفد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے پہنچا لیکن حکومتی وفد کو دیکھ کر واپس چلا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر حکومتی وفد ملاقات کررہا ہے جب کہ تحریک انصاف کا وفد بھی ملاقات کی غرض سے پہنچا مگر حکومتی ارکان کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی واپس روانہ ہوگیا ۔ حکومتی وفد مولانا فضل الرحمان سے مجوزہ آئینی ترمیم پر بات چیت کیلئے آیا ۔
تحریک انصاف کے وفد میں برسٹر گوہر ، اسد قیصر ، عمر ایوب ، شبلی فراز اور صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے ۔