لیگی رہنماء حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں ایسا نہیں ہواکوئی ایم این اےبھاگ کرٹوئلٹ میں چھپ جائے، ان کوافغانستان اوراسرائیل بھیج دیں تاکہ یہ فوج اورچیف جسٹس کوگالی نہ نکال سکیں۔
قومی اسمبلی کے سیشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پارلیمنٹ کا سر شرم سے جھکا دیا ہے، پی ٹی آئی کے دو ایم این اے باہر سے گرفتار ہوئے، اندر سے جتنے گیدڑ گرفتار ہوئے انہوں نے ہمارا سر شرم سے جھکا دیا لوگ پوچھتے ہیں کیا ایم این اے کو ٹوئلٹ کے اندر سے نکالا جاتا ہے۔
لیگی رہنماء حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ مناسب ہوگا ماحول کو اچھا ہی رکھا جائے،کیا انہوں نے واش روم کی کنڈی نہیں لگائی تھی، ان کا ایک ایک کا چہرہ دیکھیں ایک بھی نہیں چاہتا بانی باہر آئے، ان کے چہرے اور کپڑے چمک رہے ہیں ،ان کو اسرائیل، ہندوستان اور افغانستان سے پیار ہے، ان کا پیار بانی پی ٹی آئی سے نہیں ہے ان کو افغانستان اور اسرائیل بھیج دیں تاکہ یہ فوج اور چیف جسٹس کو گالی نہ نکال سکیں۔
قومی اسمبلی میں حنیف عباسی کی تقریر پر اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ کیا، جس کے جواب میں لیگی رہنماء نے کہا کہ ان کو چپ کروائیں میں 5منٹ میں وائنڈ اپ کرتا ہوں، مروت کے کہنے پر 5 منٹ میں وائنڈ اپ کرتا ہوں اگر انہوں نے چسکا لینا ہے تو پھر میں چسکا دینے کو تیار ہوں، ابھی تو میں نے ان کی دم پرپاوں رکھا ہی نہیں۔
رکن قومی اسمبلی کا اپنے اظہار خیال میں مزید کہنا تھا کہ فائز عیسیٰ، عامر فاروق ، عاصم منیر اچھا نہیں لگتا تو پھر ان کو کیا اچھا لگتا ہے فیض حمید ابو جی اچھے لگتے ہیں؟ فیض حمید تو رورہے ہیں ،پاوں پکڑ کر کہہ رہا ہے وہ شخص کھرا بانی کی طرف جاتا ہے کل جوفرعوں تھا وہ آج رو رہا ہے پاکستان کا تباہی تک لانے والا شخص فیض حمید تھا ان کے تانے بانے بانی پی ٹی آئی سے بن رہے ہیں۔