وزیرقانون پنجاب کا کہنا ہے کہ سول کورٹ سے آرڈریا فیصلے کی مصدقہ کاپی کیلئےکورٹ فیس سو روپےمقررکی گئی ہے، ہائیکورٹ سےحکمنامےیا فیصلے کی مصدقہ کاپی پر ون ٹائم کورٹ فیس پانچ سو روپے ہوگی۔
لاہور میں صوبائی وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا ہے کہ مصدقہ کاپی کی کورٹ فیس10 روپےفی صفحہ ہوگی، بورڈ آف ریونیویاکمشنرزکونظرثانی درخواست پر500 روپے کی کورٹ فیس مقررکی گئی ہے۔
سی پی سی سیکشن 115 کے تحت ہائی کورٹ میں نظر ثانی درخواست پر ون ٹائم 500 روپے کورٹ فیس مقررکی گئی ہے کسٹم، ایکسائز، لینڈ ریونیو، سول کورٹ کے ہزار روپے سے کم ویلیو والے کیسز میں درخواست پرکورٹ فیس10 روپے ہوگی سول، کریمنل کورٹ، ریونیو کورٹ میں وکالت نامہ یا مختار نامہ جمع کروانے پر فیس 100 روپے مقررکی گئی ہے۔
ہائی کورٹ یا بورڈ آف ریونیو میں وکالت نامہ پر کورٹ فیس 200 روپےہوگی جبکہ فیملی کورٹ اورقیدی کےوکالت نامہ پر کورٹ فیس کومکمل طورپرختم کردیاگیا ہے۔