برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی صدر جوبائیڈن سے ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں یوکرین جنگ اور مشرق وسطیٰ سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
صدربائیڈن نےکہا ایسا کوئی عالمی مسئلہ نہیں جس پر امریکا اور برطانیہ مل کر کام نہ کیاہو۔ امریکا یوکرین کےدفاع کیلئےبرطانیہ کےساتھ کھڑا ہےروسی صدرولادیمیرپیوٹن یوکرین جنگ نہیں جیت سکیں گے۔غزہ جنگ بندی معاہدے اورغزہ میں امدادی سامان پہنچانےکیلئے کوششوں پرغورکریں گے۔
برطانوی وزیراعظم نےکہا یوکرین جنگ اورمشرق وسطیٰ تنازعہ کولےکرآئندہ چند ہفتے اورمہینے اہم ہوسکتے ہیں۔ان مسائل کو مل کر حل کرنے کی ضرورت ہے