امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افریقہ کی دو مستقل نشستوں کی حمایت کردی۔
امریکی سفیرلنڈا تھامس گرین فیلڈ نےکہا امریکہ ویٹو پاور کےبغیرسلامتی کونسل میں دو افریقی ممالک کو مستقل رکن کےطور پر شامل کرنے کی حمایت کرتا ہے، جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے امریکا کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئےکہا ویٹو کا حق دینے سے انکار کرنا انہیں دوسرے درجے کا شہری بنانا ہے۔
ادھرسلامتی کونسل میں اصلاحات کےمطالبات کےحق میں آواز اٹھ رہی ہے۔کیونکہ یوکرین اورغزہ جنگ پر مستقل ارکان میں اختلافات ہیں۔