جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا علی امین گنڈا پور کے افغانستان سے براہ راست بات چیت کے بیان کو حقیقت کے برعکس قرار دیدیا اور کہا کہ فی الوقت کے پی کے میں گورنر راج کے حالات نظر نہیں آتے ۔
سماء نیوز کے نمائندے کے سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حالات اچھے نہیں ، مختلف اضلاع میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے لیکن صوبے میں گورنر راج لگانےکے حالات بھی نہیں ہیں۔ سربراہ جے یو آئی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکا افغانستان سےبراہ راست بات چیت کا بیان جذباتی باتیں ہیں، حقیقت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے، جے یو آئی نے آئینی ترمیم سےمتعلق اپنی اصلاحات تجویز کردی ہیں۔