نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے امن و امان یقینی بنانا اقتصادی و سماجی ترقی کیلئے ناگزیر قرار دے دیا ۔بلوچستان کی اپیکس کمیٹی میں آرمی چیف نے صوبے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروا دی ۔
رپورٹس کے مطابق نگران وزیر اعظم کی زیر صدارت کوئٹہ میں صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا ہےجس میں کمیٹی نے بلوچستان میں امن و ترقی کے مشن میں سیاسی و عسکری قیادت کے ایک پیج پر اتفاق کیا ہیں۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑنےکہا کہ صوبے کی خوشحالی اور اقتصادی ترقی کیلئے امن و امان کا قیام ناگزیرہےغیر قانونی سرگرمیاں روکنے کیلئے آرمی چیف نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہےکوئٹہ میں صوبائی اپیکس کمیٹی اجلاس کےپیغام نےواضح کردیا کہ صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے ریاستی ادارے، حکومت اور عوام متحد ہیں ۔
نگران وزیراعظم کی صوبائی حکومت کےاقدامات پراعتماد کااظہار،مکمل تعاون کا یقین ددلا دیا انوار الحق کاکڑ نے صوبے کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے اور سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے امن و امان کا قیام ناگزیر قرار دیا ۔
نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان معدنیات سے مالا مال ہے،وفاقی سطح کے اقدامات کا فائدہ صوبوں کےعوام کو بھی پہنچنا چاہیے انوار الحق کاکڑ نےزراعت، آئی ٹی اور انسانی وسائل کی ترقی میں سرمایہ کاری پر زور دیاہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے معاشی نقصانات روکنے کیلئے غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیوں میں صوبائی حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی ۔
اجلاس کو غیر قانونی مقیم تارکین وطن کی واپسی،صوبے میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کی سیکیورٹی ،غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ وذخیرہ اندوزی اورایس آئی ایف سی کےاقدامات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔