وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےڈی جی خان میں سی ٹی ڈی پنجاب کی کامیاب کارروائی پر انہیں مبارکباد دی ہے۔سی ٹی ڈی پنجاب نے بروقت اورمؤثر آپریشن کے ذریعےفتنہ الخوارج کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کرکے دہشت گردی کےایک بڑے منصوبے کو ناکام بنایا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےسی ٹی ڈی پنجاب کی پوری ٹیم کوشاباش دی اورکہاکہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کےناپاک عزائم کوخاک میں ملانےوالی سی ٹی ڈی پنجاب کی ٹیم پرانہیں فخر ہے۔انہوں نے اس کامیابی کو سی ٹی ڈی پنجاب کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا ثبوت قرار دیا۔
وزیرداخلہ نےمزیدکہا کہ سی ٹی ڈی پنجاب ہمیشہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانےمیں کامیاب رہی ہے یہ فورس ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہے۔