بھارتی فضائیہ میں خاتون فلائنگ آفیسر کو ونگ کمانڈر نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
مودی کےبھارت میں خواتین کے استحصال اورریپ کے واقعات دن بدن بڑھتے جارہے ہیں،مودی سرکار کی بےلگام بھارتی فوج بھارتی خواتین کے لیے بڑا خطرہ
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فضائیہ کی 24 سالہ خاتون فلائنگ آفیسر نے اپنے ونگ کمانڈر پر ریپ اور ذہنی طور پر ہراساں کرنے پر مقدمہ درج کرا دیا۔
بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر 38 سالہ پی کے سہراوت کے خلاف مقدمہ ریپ اور ذہنی طور پر ہراساں کرنے پر درج کیا گیا
خاتون فلائنگ آفیسر کےمطابق، 31 دسمبر 2023 کو آفیسرز میس میں سال نو کی پارٹی کے دوران ونگ کمانڈرتحفہ دینے کے بہانے کمرے میں لے گیا،مزاحمت اور بار بار التجا کے باوجود ونگ کمانڈر نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا،
خاتون افسر کا کہنا ہےکہ اسے خاموش نہ رہنے پر قتل کی دھمکیاں دی گئیں اور زہنی طور پر ہراساں کرکہ سماجی بائیکاٹ کیا گیا۔
ماضی میں بھی بھارتی فوج میں سینیئر اورجونئیر افسران کی جانب سے خواتین کے خلاف ریپ، ہراسانی اورجنسی حملوں کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں
بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ کا نام نہاد نعرہ لگانے والی مودی سرکار اپنی بے لگام اور کرپٹ فوج پر لگام کب ڈالے گی؟